حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مینارِ پاکستان میں جلسے کو تاریخ ساز جلسہ قرار دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
ہزاروں کی گنجائش والے یادگارِ پاکستان پر 11 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم جلسے میں 10ہزار افراد بھی شرکت نہ کر سکے۔
جلسے میں جانے والی لیگی رکن اسمبلی
کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
پولیس ذرائع نے شرکاء کی تعداد کے بارے میں کہا ہے کہ 4 سے 5 ہزار افراد موجود ہیں جب کہ اسپیشل برانچ کا کہنا ہے کہ ساڑھے 3 ہزار سے 4 ہزار افراد شریک ہیں۔
- Advertisement -
آزاد ذرائع کے اندازے کے مطابق تقریباً 6 سے ساڑھے 6 ہزار افراد شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کے نہ پہنچنے پر مسلم لیگ نواز کی قیادت نے اراکین اسمبلی سے ناراضی کا اظہار کردیا۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو سمیت پی ڈی ایم رہنماؤں نے دعویٰ کیا تھا کہ 13 دسمبر کا جلسہ لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔