تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ویکسین لگوانے والے کتنے افراد کرونا سے محفوظ ہوئے؟

کرونا وائرس کی مکمل ویکسینشن کے باعث جاپان کے چھ لاکھ پچاس ہزار افراد وبا سے محفوظ ہوگئے۔

یہ حوصلہ افزا اعداد و شمار جاپان کے ایک تحقیقاتی گروپ نے وزارت صحت کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں جاری کیے، اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ رواں برس مارچ سے ستمبر تک تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار افراد کو کرونا کی لپیٹ میں آنے سے بچایا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اگر لوگ ویکسین نہ لگواتے تو کرونا میں مبتلا افراد کی تعداد 17 لاکھ 92 ہزار 153 تک پہنچ سکتی تھی تاہم مکمل ویکسنز کی بدولت صرف ساڑھے گیارہ لاکھ کے قریب لوگ کرونا کا شکار ہوئے۔

خیال رہے کہ جاپان میں اب تک کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 18 ہزار 84 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -