موجودہ حکومت کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہو گیا۔
ایک سال کے دوران قومی اسمبلی اجلاسوں میں مجموعی طور پر 1677 سوالات پوچھے گئے جس میں سے 1341 سوالات کےجواب دیے گئے۔
داخلہ ڈویژن سے سب سے زیادہ 248 سوالات پوچھے گئے۔ پاور ڈویژن 164 اور خزانہ وریونیو سے 103 سوالات کیے گئے۔
نیشنل سیکیورٹی ڈویژن سے سب سے کم 2 سوالات پوچھے گئے۔
قومی اسمبلی میں 29 حکومتی بلزپیش کیے گئے جب کہ 54 نجی ارکان کے بلز قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے جس میں سے 10 منظور ہوئے۔
رواں سال میں 42 ایکٹس بنائے گئے جس میں سے 24قراردادیں منظور ہوئیں۔