پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کےاپنےلوگ یوسف رضاگیلانی کو ووٹ دیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ حکومت کے 25 ایم پی ایزا یسے ہیں جو یوسف رضاگیلانی ووٹ دیں گے، جہانگیرترین بھی متحرک ہوئےہیں تووہ کچھ نہیں کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ الیکشن ہوں گےیانہیں اس بارےمیں ابھی نہیں معلوم، مجھےلگ رہاہےسینیٹ الیکشن کے بعد سپریم کورٹ کافیصلہ آجائے گا۔
چند روز قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا تھا کہ یوسف رضاگیلانی نے پہلے فیصلہ کیا تھا سینیٹ الیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ وہ سمجھتےتھےوہ ہارگئےتو ان کی سیاست کونقصان ہوگا، یوسف رضاگیلانی کوآصف زرداری نےضمانت دی کہ آپ جیتیں گے ان کو زیادہ ووٹ ملیں گے۔
آج سابق صدر آصف زرداری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ، جس میں نوازشریف نے زرداری کو یوسف رضاگیلانی کی مکمل حمایت کا یقین دلا دیا۔