کراچی: ملک میں جاری چھٹی مردم شماری کے حِوالے سے سندھ پولیس نے اہلکاروں کیلئے کس زون کو کتنے فنڈ جاری کیے، تفصیلات سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مردم شماری کے حوالے سے سندھ پولیس نے ایک رپورٹ جاری کی ، جس میں بتایا گیا کہ کس زون کو کتنے فنڈ جاری کیے گئے ہیں، اس کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔
رپوررٹ کے مطابق یہ فنڈ پولیس اہلکاروں کے کھانے اور ٹرانسپورٹ کے لیے جاری کیے گئے ہیں، ایسٹ زون میں اہلکاروں کے کھانے کے لیے 2کروڑ 22لاکھ 29ہزار 200 کے فیڈز جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں 33 لاکھ 44 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔
ویسٹ زون
ویسٹ زون میں پولیس اہلکاروں کے کھانے کے اخراجات 2 کروڑ 71 لاکھ 64 ہزار 300 روپے جاری کیے گئے ہیں ، جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں 37 لاکھ 24 ہزار روپے فراہم کیے گئے ہیں.
ساؤتھ زون
ساؤتھ زون پولیس اہلکاروں کے لیے ایک کروڑ 15 لاکھ66 ہزار800 جاری کیے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں 15 لاکھ 20 ہزار روپے دیئے گئے ہیں.
دوسری جانب حیدرآباد میں کھانے کےلیےایک کروڑ 5 لاکھ 60 ہزاراورٹرانسپورٹ کے8 لاکھ جاری کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ گھوٹکی میں کھانے کےلیے47 لاکھ 16 ہزار700 اورٹرانسپورٹ کےلیے 2 لاکھ 80 ہزار جاری کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پیز کھانے اور ٹرانسپورٹ کے بل ا ےجی سندھ میں جمع کرائیں گے۔