اشتہار

گیس اور پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہو رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ گیس شعبے میں بہتری کیلئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کام جاری ہے۔

توانائی کے شعبے سے متعلق بریفنگ میں نگران وزیر توانائی نے بتایا کہ قیمتوں میں اضافےکیلئے 60 فیصد صارفین کو پروٹیکٹ رکھاجائے گا کوشش ہے غریب صارفین پر 500روپےسے زائد کا بوجھ نہ پڑے امیر طبقے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ زیادہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 ستمبر کو ہو گا قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ابھی کہنا کچھ قبل از وقت ہے ڈالرکی قدر کمی کا سلسلہ جاری رہاتو ضرورمثبت پیشرفت کی توقع ہے عالمی مارکیٹ سےتیل کی خریداری کے معاملےکو بھی دیکھا جاتا ہے۔

- Advertisement -

نگران وزیر توانائی نے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ کی خبر سناتے ہوئے کہا کہ رواں سال سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ کی جائے گی گیس کی فراہمی کی گزشتہ سال کی صورتحال ہی رہے گی گزشتہ سال جتنی گیس فراہم کی گئی رواں سال اتنی ہی فراہم کی جائے گی۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ گیس کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 2900 ارب تک پہنچ چکا ہے گیس کے شعبے میں یومیہ ایک ارب کا نقصان ہورہا ہے اور سالانہ کا نقصان 350 ارب روپے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں