آئندہ مالی سال 2022-23 کے لیے گاڑیوں پر ٹیکسز کی شرح کچھ کیوں ہے۔
850 سی سی تک کی گاڑی پر 10 ہزار روپے ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے جب کہ 851 سے 1000 سی سی گاڑی پر 20 ہزار روپے ٹیکس کی تجویز ہے۔
1001 سی سی سے 1300 سی سی گاڑی پر 25 ہزار ٹیکس اور 1301 سے 1600 سی سی گاڑی پر 50 ہزار ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔
1601 سے 1800 سی سی گاڑی پر 1 لاکھ 50 ہزار اور 1801 سے 2000 سی سی گاڑی پر 2 لاکھ روپے ٹیکس ہو گا۔
2001 سے 2500 سی سی گاڑی پر 3 لاکھ روپے، 2501 سے 3000 سی سی گاڑی پر 4 لاکھ روپے جب کہ 3000 سی سی سے زائد کی گاڑی پر 5 لاکھ روپے ٹیکس کی تجویز ہے۔
کمپنیز، ایسوسی ایشن آف پرسنز کی سالانہ آمدنی 3 کروڑ ہے تو 2فیصد ٹیکس ہوگا۔ 1600سی سی سے زائد الیکٹرک انجن گاڑی کا ٹیکس قیمت کا 2فیصد ہو گا۔