جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

نیب نے ایک سال میں کتنی رقم ریکور کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے گزشتہ ایک سال میں مختلف کیسز میں کرپٹ عناصر سے کتنی رقم ریکور کی، رپورٹ جاری ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے ایکشنز پر اگر ایک جانب سیاسی سطح پر تنقید جاری ہے تو دوسری طرف ایک سال میں نیب نے 137 ارب کی لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی 91 ارب روپے کی ریکوری کے ساتھ سب سے آگے ہے، صرف جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں نیب راولپنڈی نے 23 ارب برآمد کیے ہیں۔

- Advertisement -

3 جی 4 جی لائسنس اور ہاؤسنگ فراڈ میں بھی نیب راولپنڈی نے بھاری رقوم برآمد کی ہیں۔

دوسری طرف نیب لاہور 30 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، نیب کراچی نے 3300 ملین سے زائد رقم برآمد کی، نیب سکھر نے 9400 ملین سے زیادہ رقم برآمد کی۔

نیب کا کہنا ہے کہ کرپٹ عناصر سے رقم پلی بارگین اور رضا کارانہ واپسی کی مد میں برآمد کی گئی، نیب نے یہ بھی بتایا کہ سرکاری خزانے سے لوٹی گئی رقم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو لوٹائی جا چکی ہے۔

نیب کے مطابق ہاؤسنگ فراڈ میں برآمد کی گئی رقم متاثرین میں واپس تقسیم کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں