پیر, جون 17, 2024
اشتہار

آئی پی ایل 2024 کے چیمپئن پر کتنی دولت برسے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی پی ایل 2024 کا فائنل آج کھیلا جا رہا ہے چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈر بنے یا پھر سن رائزز حیدرآباد فاتح ٹیم پر ہوگی دولت کی برسات۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کا فائنل آج ہو رہا ہے۔ چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں دو بار کی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈر اور ایک بار کی آئی پی ایل فاتح سن رائزرز حیدرآباد شام 7 بجے جیت کا خواب لیے میدان میں اتریں گی۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز 2 جب کہ سن رائزز حیدرآباد ایک بار آئی پی ایل چیمپئن کا اعزاز پا چکی ہیں۔ آج جو بھی جیتے گا۔ اس ٹیم کو چمچاتی ٹرافی کے ساتھ کروڑوں روپے، اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے کامیاب بلے باز اور بولرز پر بھی انعامات کی برسات ہوگی۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل 2024 کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 20 کروڑ بھارتی روپے بطور انعام ملیں گے جب کہ رنر اپ بھی خالی ہاتھ واپس گھر نہیں جائے گی بلکہ اس کی جھولی بھی 13 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بھری جائے گی۔

تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم راجھستان رائلز کو کو 7 کروڑ جبکہ چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو کو 6.5 کروڑ روپے ملیں گے۔

صرف ٹیموں کی اجتماعی کارکردگی پر ہی ایوارڈ کی برسات نہیں ہوگی بلکہ دو ماہ سے زائد جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں بیٹنگ، بولنگ میں کامیاب بیٹر اور بولرز کو بھی مالا مال کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کو اورنج کیپ کے ساتھ 15 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ اس دوڑ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے ویرات کوہلی مضبوط امیدوار ہیں جنہوں نے 741 رنز بنا رکھے ہیں اور ان کے قریب تر کوئی نہیں۔

ٹورنامنٹ کے کامیاب بولر کو پرپل کیپ کے ساتھ 15 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور اس کے لیے سب سے مضبوط امیدوار پنجاب کنگز  کے ہرشل پٹیل ہیں جنہوں نے 24 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

آئی پی ایل 2024 کا چیمپئن کون ہوگا؟ فیصلے کا دن آن پہنچا

ٹورنامنٹ کے ایمرجنگ پلیئر کو 20 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں