جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بی سی سی آئی نے پانچ سالوں میں کتنا منافع کمایا، جان کر حیران رہ جائیں گے!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی پارلیمنٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ڈیڑھ ارب ڈالر کا خطیر منافع حاصل کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کی پارلیمنٹ کو بتایا گیا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے لیے پچھلے پانچ سال نہایت فائدہ مند رہے اور اسے تقریباً 1.5 ارب ڈالر کا سرپلس حاصل ہوا ہے۔

دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش گورننگ باڈیز میں سے ایک بھارتی بورڑ عام طور پر اپنے مالی معاملات کو تفصیل سے شائع نہیں کرتا، حکومت کے ایک وزیر نے منگل کو پارلیمنٹ میں بی سی سی آئی کی حالیہ آمدنی کے حوالے سے تذکرہ کیا تھا۔

- Advertisement -

بورڈ کو مارچ 2022 کو ختم ہونے والے سال کے لیے 91.9 کروڑ ڈالر کی آمدنی اور 37 کروڑ ڈالر کے اخراجات کا انکشاف ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بورڈ کو 54.9 کروڑ ڈالر کی آمدنی حاصل ہوئی۔

2017-18 کے پانچ سالوں میں بورڈ کو 3.3 ارب ڈالرز کی آمدنی حاصل ہوئی جب کہ 1.8 ارب ڈالرز کے اخراجات ہوئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے میڈیا رائٹس 6.2 ارب ڈالر میں فروخت کیے تھے جب کہ بھارتی بورڈ نے اپنے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک میچز کے میڈیا حقوق کے لیے ٹینڈر جاری کیا ہے جس سے اسے ایک اور بڑی آمدنی متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں