کراچی: شہرقائد میں آج صبح سے ہونے والی بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات نے اعداد وشمار جاری کردیے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید35ملی میٹر اور پی اےایف فیصل بیس میں32ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح نارتھ کراچی24.4 ملی میٹر اور سرجانی میں 20.4ملی میٹر بارش ہوئی۔
شہرقائد کے علاقے لانڈھی میں18ملی میٹر، اولڈایئرپورٹ میں17ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر16.3ملی میٹر اور سعدی ٹاؤن میں14.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خدشہ، الرٹ جاری
جناح ٹرمینل میں14.2ملی میٹر، ناظم آبادمیں 12.2ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس میں 11.5ملی میٹر او کیماڑی میں5.2ملی میٹربارش محکمہ موسمیات نے ریکارڈ کی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مون سون کی پہلی بارش کے پیش نظر الرٹ بھی جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے، بارشوں کے باعث کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
اسی ضمن میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ کے متعلقہ اداروں کو ہنگامی مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔