پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

اورنگی ٹاؤن میں کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات لاعلم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کا علاقہ اورنگی ٹاؤن بارش کے پانی میں ڈوب گیا لیکن محکمہ موسمیات بارش کی مقدار نہ بتا سکا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی نہ ہونے سے محکمہ موسمیات کو اعداد وشمارجاری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،اورنگی بارش کے پانی سے ڈوب گیا،محکمہ موسمیات بارش کی مقدار نہ بتاسکا۔

محکمہ موسمیات میں ایس بینڈ ریڈار رواں سال فعال ہونا تھا۔ریڈار بتانے میں معاون ہوتا ہے کہ بادل کتنی بارش برسا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں آج معمول سے بہت زیادہ بارش ہوئی ہے، اورنگی ٹاؤن میں بعض شہریوں نے آلات نصب کر رکھے ہیں ان سے ڈیٹا لے رہے ہیں۔

کراچی میں بارش کے بعد اورنگی ٹاؤن کی صورت حال ابتر نظر آئی اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں وہاں نہ صرف بارش کے پانی بلکہ نالوں کا پانی بھی گھروں میں داخل ہوتا دکھائی دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں