کراچی: محکمہ ایکسائز سندھ نےجولائی میں ٹیکسز وصولی کی تفصیلات جاری کر دیں.
رواں مالی سال کے پہلے ماہ مجموعی طور پر 8912 ملین روپے سے زائد ٹیکس وصول ہوا۔ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 636.614 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔
انفرااسٹرکچرسیس کی مد میں 7806.186 ملین روپے اور پروفیشنل ٹیکس مدمیں 0.016 ملین روپے، کاٹن فیس کی مدمیں0.941 ملین روپے ٹیکس وصول ہوا۔
جائیداد ٹیکس کی مد میں 0.117 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا
صوبائی وزیر برائے ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ ٹیکسز کی مجموعی صورتحال تسلی بخش رہی افسران ٹیکسز کی وصولی کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں۔