پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مردم شماری کے بعد کراچی کی آبادی کتنی ہو گئی؟ تفصیلات جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی ڈیجیٹل مردم شماری میں کراچی کی آبادی 2 کروڑ 3 لاکھ 82 ہزار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق نئے اعداد و شمار کے بعد کراچی میں قومی اسمبلی کی ایک اور سندھ اسمبلی کی تین نشستیں بڑھنے کا امکان ہے۔

کراچی کے ضلع جنوبی میں قومی اسمبلی کی نشست میں اضافہ ہوگا جب کہ ضلع وسطی ، شرقی اور غربی میں صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست بڑھنے کا امکان ہے۔

نئی مردم شماری کے نتائج کے بعد ضلع شرقی ابادی کے لحاظ سے کراچی کا سب سے بڑا ضلع بن گیا۔ ضلع شرقی کی آبادی 39 لاکھ 50 ہزار 51 افراد پر مشتمل ہے۔

ضلع وسطی آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا ضلع ہوگا۔ ضلع وسطی کی آبادی 38 لاکھ 22 ہزار 325 نفوس پر ہوگی۔
ضلع ضلع کورنگی کی ابادی 31 لاکھ 28 ہزار 971 ہوگئی۔ ضلع ملیر کی ابادی 24 لاکھ تین ہزار 959 افراد پر مشتمل ہے۔

ضلع غربی کی آبادی 26 لاکھ 79 ہزار 380 جبکہ جنوبی کی آبادی 23 لاکھ 29 اور ضلع کیماڑی کی آبادی 20 لاکھ 68 ہزار افراد ہو گئی۔

اہم ترین

مزید خبریں