وزیراعظم کی جانب سے بجلی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر پاور ڈویژن نے تفصیلات جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ماہانہ 100یونٹ تک گھریلو لائف لائن صارفین کیلئے ٹیرف میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے ٹیرف 4روپے 78پیسےفی یونٹ برقرار رہے گا۔
51سے 100 یونٹ لائف لائن صارفین کا ٹیرف 9 روپے37 پیسےفی یونٹ برقرار رہےگا۔
ماہانہ ایک سے 100یونٹ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے ٹیرف میں 6 روپے 14 پیسے کی کمی ہو گی۔ ماہانہ ایک سے 100یونٹ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف کمی کے بعد 8روپے52 پیسے ہو جائے گا۔
ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کے ٹیرف میں 6روپے 14پیسے کمی کی جائے گی جس کے بعد ان صارفین کا ٹیرف 11 روپے 51پیسے ہو جائے گا۔
300یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7روپے 24 پیسے کمی سے 34 روپے 3 پیسے ہو جائے گا۔ گھریلو 300 یونٹ سے زائد کا ٹیرف 7روپے 24 پیسے کمی سے48 روپے 46 پیسے ہو جائےگا۔
کمرشل صارفین کا ٹیرف 8روپے 58 پیسےکمی سے 62 روپے 47 پیسے فی یونٹ ہو جائےگا۔
زرعی صارفین کا ٹیرف 7روپے 18پیسےکمی سے 34 روپے 58 پیسے ہو جائےگا۔ صنعتی صارفین کاٹیرف 7روپے 69 پیسےکمی سے 40 روپے 51پیسے فی یونٹ ہو جائےگا۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کا اوسط ٹیرف 7روپے 41 پیسے کمی سے 37روپے 64 پیسے ہو جائے گا۔