تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صرف 150 دن میں 19 کلو وزن کم، کیسے ممکن ہوا؟ پاکستانی نوجوان نے بتا دیا

مٹاپا یا اضافی وزن کا شکار افراد مشکلات اور کئی پریشانی کا سامنا کرتے ہیں، چند لوگ اس سے نجات پانے کے لیے سر توڑ کوشش بھی کرتے ہیں مگر انہیں زیادہ کامیابی نہیں ملتی۔

گلف نیوز پر ایسے پاکستانی نوجوان کی کہانی شائع ہوئی جس نے صرف پانچ ماہ میں 19 کلو وزن کم کیا۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان کا نام محمد علی محمد خلیل اور تعلق پاکستان سے ہے، نوجوان کی دو برس قبل شادی ہوئی جس کے بعد اُس کا وزن 82 سے 98 کلو تک پہنچ گیا۔

محمد علی کا کہنا تھا کہ ’میں ہر وقت کھاتا پیتا رہتا تھا، جب وزن 100 کلو گرام سے تجاوز کرگیا تو اُس کے بعد مجھے کم کرنے کا خیال آیا کیونکہ مٹاپے کی وجہ سے میری صحت کو شدید مسائل پیش آرہے تھے‘۔

’میں نے وزن کم کرنے کا حتمی ارادہ کیا اور 15 جولائی کو جم جوائن کیا جہاں ابتدائی دو ہفتے تک روزانہ ایک گھنٹہ ورزش کی تو میرا وزن چار کلو گرام تک کم ہوا، پھر مجھے یقین ہوا کہ مٹاپے کو ختم کیا جاسکتا ہے‘۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ جب وزن کم کرنے کا مشن شروع کیا تو میں نے سب سے پہلے اپنا شیڈول بنایا ، جس سے مجھے کافی مدد ملی اور ایک ہفتے کے دوران ہی ڈیڑھ کلو گرام تک وزن کم ہوا۔

مزید پڑھیں: 90 دن میں 14 کلو وزن کم، کیسے ممکن ہوا؟ نوجوان نے بتا دیا

محمد علی نے بتایا کہ ’میں فاسٹ فوڈ بہت زیادہ کھاتا تھا جس کی وجہ سے میرا وزن بڑا اور ایک وقت میں تو کپڑے بھی چھوٹے پڑنے لگے تھے، اس بات کی مجھے کوئی پرواہ نہیں تھی مگر  سانس پھولنے اور اٹھنے بیٹھنے میں مشکلات ہوئیں تو میں نے اراداہ کیا‘۔

پاکستانی نوجوان نے بتایا کہ ’میں نے جب وزن کم کرنے کا ارادہ کیا تو سب سے مشکل مرحلہ خوراک پر قابو پانا تھا، اس دوران مجھے شدید غصہ بھی آیا، مگر اپنے فیصلے پر ڈٹا رہا اور پانچ ماہ بعد ہی میں نے اپنا ہدف حاصل کیا‘۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ میں نے 78 سے 80 کلو تک وزن کم کرنے کا ہدف بنایا تھا جسے میں نے حاصل کرلیا اور اب میں کاروباری مٹینگز میں بھی خود اعتمادی کے ساتھ جاتا ہوں۔

محمد علی نے وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کو مشورہ دیا کہ وہ فیصلہ کر کے اس پر ڈٹ جائیں کیونکہ یہ حوصلہ افزا بات ہے، کھانے پینے میں تھوڑی احتیاط ، روزانہ ورزش سمیت چھوٹی چھوٹی چیزوں پر عمل کر کے مٹاپے سے چھٹکارا حاصل کریں۔

Comments

- Advertisement -