تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پیزا لانے والے لڑکے کے ساتھ پیش آیا عجیب و غریب واقعہ

آپ نے پیزا کھانے کے کئی شوقین افراد دیکھے ہوں گے جو گھر بیٹھے اپنی بھوک مٹانے کے لیے پیزا آرڈر کرتے ہیں۔

گھر پر پیزا آنے کے بعد شوقین افراد چھری اور کانٹا اٹھا کر پیزے کو حصوں میں علیحدہ کر کے انہیں پلیٹ میں نکالتے اور پھر اسے کھا کر خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

آپ نے اب تک ایسے تو لوگ دیکھے ہوں گے جنہیں پیزا کھانے کا سلیقہ نہیں ہے مگر اب کی بار ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس میں پیزا ڈلیوری بوائے کے ساتھ خاتون نے عجیب و غریب حرکت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیزا ڈلیوری بوائے کی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی جو گھر کے مرکزی دروازے پر نصب کیمرے کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیزا ڈلیوری بوائے نے دروازے پر پہنچنے کے بعد گھنٹی بجائی تو گھر کے اندر سے ایک خاتون نکلیں، جس کے بعد انہوں نے پیسے ادا کر کے بیگ لیا اور واپس دروازہ بند کردیا۔

واضح رہے کہ عام طور پر پیزا کی ڈلیوری پر مامور افراد متعلقہ گھر پہنچنے کے بعد اپنے بیگ میں سے آرڈر والا پیزا نکال کر گاہک کے حوالے کرتے ہیں اور پیسے لے کر روانہ ہوجاتے ہیں۔

@breenana999Reply to @sshawwnee this is without the sound lmao but the ring stops recording after awhile♬ original sound – bree!

 ڈلیوری بوائے نے دروازے پر آنے والی خاتون سے علیک سلیک کی اور پھر پیسے وصول کرنے کے بعد بیگ اُن کی طرف کیا تو وہ لے کر گھر میں چلی گئیں۔

انٹرنیٹ پر جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور ڈلیوری بوائے سے سوال پوچھا کیا وہ پہلی بار پیزا گھر پہنچانے کا کام کررہا ہے؟ جبکہ کچھ نے خاتون سے بھی پوچھا کیا انہوں نے پہلی بار پیزا منگوایا ہے؟۔

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’میں یہ بات سوچ رہی ہوں کہ جب رائیڈر کو بعد میں احساس ہوا ہوگا تو نقصان کا سوچ پر اُس کی کیا حالت ہوئی ہوگی۔

ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں ڈلیوری بوائے اور خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا زمین پر آپ پہلی بار آئے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -