تازہ ترین

گلہری کتنے مزے سے بادام کھا رہی ہے، دلچسپ ویڈیو دیکھیں

خشک میوہ جات گلہری کا من پسند کھانا ہے، سوشل میڈیا پر اس معصوم جانور کی مزے سے بادام کھاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

گلہری خوبصورت اور معصوم جانور ہے جو تقریباً ہر گھر کی دیواروں پر دوڑتی نظر آتی ہے، جہاں اسے کھانے کی کچھ چیز نظر آتی ہے تیزی سے آتی ہے اور اسے اُچک کر یہ جا وہ جا، ویسے اس کا من پسند کھاجا خشک میوہ جات ہیں۔

آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی کے اس دور میں جب بادام سمیت دیگر خشک میوہ جات اب عام عوام کیلیے صرف خواب و خیال کی باتیں ہی بنتی جارہی ہیں ایسے میں اس معصوم جانور کی مزے سے بادام کھاتے ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس کے انداز کو سراہ رہے ہیں۔

(Chipmunk)نامی امریکی گلہری کی بادام کھاتی یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ہوئی ہے جس میں ایک خاتون جس کے ہاتھ میں بادام رکھے ہوئے ہیں ایک گلہری بادام اچک لیتی ہے اور مزے لے لے کر کھاتی ہے، پھر دیکھتے ہی دیکھتے چٹوری گلہری سارے بادام کھانے لگتی ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو "جب چپمنک نے پہلی بار بادام کھایا” کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

 

اس دلچسپ ویڈیو کو جس نے دیکھا اس کا موڈ خوشگوار ہوگیا، یہ انوکھی ویڈیو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور 5 ہزار سے زائد صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -