جمعہ, ستمبر 13, 2024
اشتہار

اپنا گھر بنانے کے لیے قرضہ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: اپنا گھر بنانے کے لیے قرض حاصل کرنے طریقہ کار سامنے آگیا، گھر کی تعمیر کیلئےبلاسود قرض فراہم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کی تمام معلومات اور درخواستوں کے طریقہ کار کا خصوصی ڈیسک قائم کردیا گیا۔

ڈی جی ہاؤسنگ اینڈٹاؤن پلاننگ ایجنسی سیف انور پنجاب نے ون وینڈوآپریشن سینٹرکادورہ کیا اور اپنی چھت اپنا گھرپراجیکٹ سے متعلق شہریوں کوآگاہ کیا۔

- Advertisement -

ڈی جی سیف انور نے بتایا کہ وزیراعلٰی پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ غریب بےگھرافراد کیلئےشروع کیا ہے، پروجیکٹ سے زمین کے مالک ہونے کے باوجود اپنا گھر نہ بنا سکنے والے افراد مستفید ہونگے۔

سیف انور کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 70 ہزار خاندانوں کوگھر کی تعمیر کیلئےبلاسود قرض فراہم کیا جائے گا۔

اپناچھت اپناگھر اسکیم مین آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ

جو شہری اپنا گھر بنانے کے خواہشمند ہو، وہ PITB پورٹل کے ذریعے یا ٹول فری نمبر 080009100 پر کال کرکے ہاؤسنگ لون کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

آن لائن درخواست کا نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ یہ عمل قابل رسائی اور آسان ہے، جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ ہاؤسنگ کے اس اہم اقدام سے مستفید ہو سکیں۔

‘اپنی چھت اپنا گھر’ اقدام پانچ بڑے شہروں: ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور راولپنڈی سے شروع ہونے والے ہر ضلع میں 3000 سے زیادہ رہائش گاہیں بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے تاہم لاہور میں پہلے مرحلے میں رائیونڈ روڈ کے قریب 5000 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان اقساط کے منصوبوں کے ساتھ سستی رہائش فراہم کرنے کے لیے ‘اپنی چھت اپنا گھر’ ہاؤسنگ سکیم کا آغاز کیا تھا۔

انھوں نے کہا تھا کہ 15 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دے رہی ہے اور یہ رقم سات سال کی مدت میں آسان اقساط میں ادا کی جائے گی۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں