پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

مفت سولر سسٹم کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مفت سولر پینل اسکیم میں  درخواست دینے کا طریقہ سامنے آگیا ، کون کون سے صارفین درخواست دے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا، جس کا مقصد گھروں کے لیے بجلی کے اخراجات کو کم کرنا ہے۔

جمعہ کو باضابطہ افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام صوبے بھر میں بجلی کے کم استعمال کرنے والےصارفین کو طویل مدتی ریلیف فراہم کرے گا۔

- Advertisement -

مفت سولر پینل اسکیم میں درخواست دینے کا طریقہ

صارفین شروع ہونے والی اسکیم کے لیے cmsolarscheme.punjab.gov.pk پر آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں یا اپنی تفصیلات 8800 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔

اس عمل میں درخواست دہندہ کے بجلی کے بل اور CNIC نمبر کے ذریعے تصدیق شامل ہے۔

کون کون سے صارفین شامل ہوسکتے ہیں؟

اسکیم کے تحت 550 واٹ کا سولر سسٹم 52,019 گھرانوں کو فراہم کیا جائے گا ، جو ماہانہ 100 یونٹ تک استعمال کرتے ہیں جبکہ 1,100 واٹ کا سولر سسٹم ان لوگوں کے لیے مختص کیا جائے گا جو ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرتے ہیں۔

چوری کو روکنے کے لیے سولر پینلز اور انورٹرز کو صارف کے CNIC سے منسلک کیا جائے گا۔

اس اسکیم تک رسائی میں صارفین کی مدد کے لیے جلد ہی ایک ہیلپ لائن شروع کی جائے گی۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں