تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

غصہ قابو کرنے کے 6 طریقے

دیگر جذبات کی مانند غصہ بھی ایک انسانی جذبہ ہے، کبھی اس کا اظہار اچھا ہوتا ہے اور کبھی نقصان دہ، لیکن اکثر لوگ اپنے بے قابو غصے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔

ایسے افراد اپنا غصہ قابو میں رکھنے کے لیے مندرجہ ذیل 6 آسان طریقوں سے مدد لے سکتے ہیں، لیکن اس سے قبل غصے کے اسباب جاننا ضروری ہے، تاکہ مسئلے کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

وجوہ

بیرونی اسباب: عموماً غصہ بیرونی اسباب کے نتیجے میں آتا ہے، جیسا کہ کام کی جگہ، آفس وغیرہ میں کوئی مسئلہ ہو جائے، یا کسی شخص سے کسی بات پر اختلاف ہو جائے۔

داخلی اسباب: غصہ اندرونی احساسات جیسا کہ بے چینی، آس، یا طویل انتظار کے نتیجے میں بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

غصے کے اظہار کا طریقہ

ہر شخص اپنے ماحول کے مطابق غصے کے اظہار کا کوئی مناسب طریقہ اپناتا ہے، غصے کے وقت لوگ ان 3 حالتوں کا سامنا کرتے ہیں: یا تو اظہار کریں گے، یا اسے دباتے ہیں، یا پھر ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مناسب طریقہ یہ ہے کہ غصے کا اظہار صاف انداز میں کیا جائے، جارحانہ انداز میں نہیں۔ غصے کو دبایا جا سکتا ہے، لیکن اس میں خطرہ ہے کہ یہ اندرونی پریشانیوں کا سبب بن سکتا ہے جیسے ہائی بلڈ پریشر۔

غصہ قابو کرنے کے 6 طریقے

گہری سانسیں: گہری سانس لینے کی کوشش کرتے وقت آہستہ آہستہ آرام دہ الفاظ کو دہرانے کی کوشش کریں، جیسے پرسکون ہو جاؤ، آرام کرو۔

آسان ورزشیں: آسان ورزشیں کرنے کی کوشش کریں جیسے یوگا تاکہ آپ کے پٹھوں کو آرام ملے۔ اس طریقے پر روزانہ عمل کریں۔

مسئلہ حل کرنا: بعض اوقات غصے کی وجہ بالکل درست ہوتی ہے، کیوں کہ بعض ایسے مسائل ہوتے ہیں جن سے بچا نہیں جا سکتا، اس لیے مسئلے کے حل کی طرف بھی توجہ دی جائے۔

دوسروں کے ساتھ گفتگو کو بہتر کیا جائے: دوسروں پر غصہ کیوں آتا ہے اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں اور پھر ان کے ساتھ اسے شیئر کریں۔

اپنے آس پاس کے ماحول کو تبدیل کریں: دن کے وقت کا کچھ حصہ اپنے لیے خصوصی طور پر نکالیں، یہ ضروری ہے ، خاص طور پر ایسے لمحات جو آپ کو لگیں کہ آپ کے لیے ٹینشن کا سبب ہیں، ان لمحات میں آپ اپنی جگہ تبدیل کر دیں۔

مختلف اور نت نئے طریقوں سے معاملات کو سلجھانا: اس میں آپ اپنے حالات کے مطابق کوئی بھی اچھا فیصلہ کر سکتے ہیں، یعنی صورت حال کے مطابق رد عمل دیں۔

Comments

- Advertisement -