تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنیوالے ابشر اکاؤنٹ کیسے بنائیں؟

جوازات کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے پر آنے والے اپنا ابشر اکاونٹ بنا سکتے ہیں اور اس کے بنانے کے کئی آسان طریقے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے تمام سرکاری معاملات کوڈیجیٹل کرنے کے بعد اب ابشر اکاؤنٹ بنانا ہر شخص کے لیے لازمی قرار دے دیا گیا ہے خواہ وہ سعودی شہری ہوں یا مملکت میں مقیم غیر ملکی افراد۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

ایک شخص نے ابشر سروس کے حوالے سے دریافت کیا کہ کیا وزت ویزے پر اانے والا بھی اپنا ابشر اکاؤنٹ بنا سکتا ہے جس پر جوازات کے پورٹل ابشر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزٹ ویزے پر آنے والے اپنا ابشر اکاؤنٹ بناسکتے ہیں اور اس کے ذریعے ہی ان کے تمام قانونی معاملات انجام دیے جاسکتے ہیں۔

انفرادی معاملات کی انجام دہی کے لیے ‘ابشر’ پلیٹ فارم استعمال کیا جاتا ہے جبکہ تجارتی یا کمپنیوں کے لیے ‘مقیم’ مخصوص ہے۔

ابشرمیں اکاونٹ بنانےکے لیے اقامہ ہولڈر کے علاوہ وزٹ ویزے پر آنے والوں کو بھی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ وزیٹرز کو یہ سہولت ان کے پاسپورٹ نمبر اور مملکت میں داخل ہونے کے بعد جاری کیا جانے والا امیگریشن انٹری نمبر کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔

ابشر اکاونٹ بنانے کے مختلف طریقے ہیں جن میں سب سے بہتر طریقہ جوازات کے دفتر یا مختلف مقامات پرنصب کی گئی جوازات کے خود کار کمپیوٹرز کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔

دوسرا طریقہ بینک اکاؤنٹ کے ذریعے بھی کیا جاسکتا ہے جبکہ تیسرا طریقہ جوازات کے پورٹل پر لاگ ان کرکے وہاں اپنا اکاؤنٹ بنانے کے لیے معلومات فیڈ کی جائیں جس کے بعد جوازات کی جانب سے نصب میشنوں پر فنگرپرنٹ اور آئی اسکینگ کرکے اکاؤنٹ کو اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے ابشر اکاؤنٹ بنانے سے کافی سہولت ہوتی ہے جس کے بعد تمام معاملات ڈیجیٹل طریقے سے مکمل کیے جاسکتے ہیں جن میں وزٹ ویزے کی توسیع اور دیگر معاملات شامل ہیں جبکہ ابشر اکاؤنٹ کی سہولت سے قبل اقامے کی تجدید اور خروج وعودہ وغیرہ کا اجرا کافی دشوار ہوا کرتا تھا اور جوازات کے دفترجانا پڑتا تھا مگر اس سہولت کے بعد جوازات کے دفترجانے کی ضرورت نہیں رہی اور گھر بیٹھے ہی تمام معاملات انجام دیئے جاسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -