تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

روزگار کیلئے اسپین جانے والوں کیلئے بڑی خبر، حکومت کا اہم اعلان

وہ تمام غیرملکی نوجوان جو اسپین میں روزگار کی تلاش میں جانا چاہتے ہیں ان کیلئے خوشخبری ہے کہ اب وہاں نوکری کا حصول اتنا مشکل نہیں رہا۔

ہر وہ شخص جو اسپین میں نوکری حاصل کرنا چاہتا ہے اس کی معلومات کیلئے ایک اچھی شروعات کسی نوکری کی ویب سائٹ یا پھر بھرتی کرنے والی ایجنسیاں ہوسکتی ہیں۔

اس حوالے سے اسپین حکومت کی جانب سے غیرملکیوں کو 24ہزار ملازمتوں کی خوشخبری سنائی ہے، ایس ای پی ای کا کہنا ہے کہ روزگار کے متلاشی اسپین میں اپنی پسندیدہ ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔

اسپین حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ جن افراد کے پاس تجربہ نہیں ہے یا جن کی تعلیم کم ہے، اُن افراد کو ٹریننگ دینے اور اس دوران 2ہزار یورو سے تنخواہ کے ساتھ ملازمت کی پیشکش کی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں مکمل تفصیلات اسپین حکومت کی آفیشل ویب سائٹ یعنی ان کے روزگار پورٹل’ایملیٹ‘سے تمام تر معلومات باآسانی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسپین میں ہر قسم کے شعبے سے منسلک افراد کی ضرورت ہے جب کہ اس مقصد کے لیے 18ہزار سے زائد شعبے متعارف کرائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ لوگ جو کسی معذوری کا شکار ہیں ان کے پاس 660 سے زیادہ ملازمتوں کی پیشکشوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا بھی اختیار ہے جس کا مقصد ایک مخصوص شعبے کے لیے ہے۔

خبر کے مطابق غیر ملکیوں کیلئے جن شہروں میں یہ آسامیاں پیش کی گئی ہیں ان میں اندلس، ویلنسیا، بارسلونا یا میڈرڈ شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -