ریاض : سعودی عرب سے ایگزٹ ری انٹری ویزے پر جانے والے غیرملکی اگر خلاف ورزی کے مرتکب ہوں تو کتنی مدت کےلیے بلیک لسٹ کیے جاتے ہیں؟
محکمہ پاسپورٹ نے خروج و عودہ پر جانے والے غیر ملکیوں کو بلیک کرنے کی مدت تین برس سے متعلق ٹوئٹر پر وضاحت جاری کردی، جوازات کا کہنا ہے کہ تاریخ کا تعین خروج وعودہ کی انتہائی مدت ختم ہونے کے ایک ماہ بعد کیا جائے گا۔
محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا کہنا ہے کہ خروج وعودہ کی مدت کا تعین اسلامی سال ہجری کی تاریخ سے کیا جانا چاہیے۔
خروج وعودہ کی انتہائی مدت ختم ہونے کے بعد اگر اس کی مدت میں اضافہ نہ کیا گیا ہو تو مدت ختم ہونے کے چھ ماہ بعد جوازات کا خود کار سسٹم از خود کارکن کو خرج ولم یعد کی کیٹگری میں شامل کر دے گا۔
جوازات‘ کے مطابق اسپانسر کی جانب سے کارکن کو خرج ولم یعد کی کیٹگری میں خروج وعودہ کی مدت ختم ہونے کے ایک ماہ بعد شامل کیا جائے گا، جس کے لیے اسپانسر کے ابشر یا مقیم اکاونٹ کے ذریعے جوازات کی ’تواصل‘ سروس کو استعمال کرتے ہوئے درخواست دی جاتی ہے۔
اس خلاف ورزی کے زمرے میں آنے والوں کو تین برس کے لیے مملکت میں بلیک لسٹ کیا جاتا ہے، جس کے دوران ایسے افراد صرف اپنے سابق کفیل کے دوسرے ویزے پر ہی مملکت آ سکتے ہیں ۔بصورت دیگر تین برس مکمل ہونے کے بعد ہی دوسری کمپنی یا اسپانسر کے ورک ویزے پر سعودی عرب آ سکتے ہیں۔