جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں ہوائی جہاز کا سستا ٹکٹ کیسے حاصل کریں؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی فضائی سفر مہنگا ہے تاہم مملکت میں رہنے والے سستا ٹکٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

سعودی عرب میں موسم گرما میں فضائی سفر میں اضافے کے ساتھ ہی کرایوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اکانومی کلاس کا یکطرفہ ٹکٹ لگ بھگ 4800 ریال ہے جو عام مسافروں کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہر سیاحت توفیق الوفا نے اس کی وجہ موسم گرما میں بین الاقوامی سفر میں اضافے کو قرار دیا ہے، فضائی سفر کی مانگ کے بڑھتے دباؤ کی وجہ سے سعودی عرب سے یورپی ممالک تک یکطرفہ کرائے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

تاہم سیاحتی پروگراموں کے ماہر خالد باوزیر نے آنے والے دنوں میں سفر کرنے والوں سستے ٹکٹ کے حصول کے لیے مشورہ دیا ہے کہ وہ ہفتے کے وسط خاص طور پر بدھ کو ٹکٹ بک کرائیں کیونکہ کم لاگت والی پروازوں کی آن لائن بکنگ کرانے کا یہ بہترین دن ہے۔

جبکہ پیر کوعام طور پر ٹکٹ زیادہ مہنگا ہوتا ہے۔ اسی طرح ہفتے کے آخر میں بکنگ سے بچا جائے۔ اس کے علاوہ جس منزل کے لیے آپ سفر کر رہے ہیں وہاں کے مرکزی ایئرپورٹ کے بجائے وہیں کسی اور ایئرپورٹ کا انتخاب کرنے سے اچھی خاصی بچت ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ ایک فلائٹ ویب کے ڈیٹا کے مطابق ریاض سے پیرس کا یکطرفہ ٹکٹ 3700 ریال تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح ریاض سے بینکاک کے یکطرفہ ٹکٹ کی قیمت 3650 ریال ہے۔ ریاض سے لندن کا یکطرفہ ٹکٹ 3380 ریال، ریاض سے اسکندریہ کا یکطرفہ سفری ٹکٹ 3380 ریال، ریاض سے قاہرہ 3115 ریال، ریاض سے عمان 2600 ریال، ریاض سے استنبول کا ٹکٹ 2400 ریال اور ریاض سے شرم الشیخ کے یکطرفہ سفری ٹکٹ کی قیمت 2100 ریال تک پہنچی ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں