فریج ہماری روز مرہ استعمال کا اہم ترین جز بن چکا، اگر اس کی مناسب صفائی نہ کی جائے اور اسے بے تحاشہ چیزوں سے بھر دیا جائے تو اس میں سے بدبو آنے لگتی ہے جو آہستہ آہستہ اس میں رکھے سامان میں بھی پھیل جاتی ہے لہذا فریج کی صفائی نہایت اہم ہے۔
فریج میں بدبو کے ممکنہ وجہ اس کا خراب ہونا، کئی سبزیوں کو ایک ساتھ رکھنا یا ایسی اشیا کا رکھا رہنا جن کی میعاد ختم ہوچکی ہوں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام’ گڈ مارننگ پاکستان’ میں جس کی میزبانی ندا یاسر نے کی، انہوں نے گھریلو اجزاء کی مدد سے فریج کی بو کو ختم کرنے کے طریقہ بتائے۔
فریج کی بو ختم کرنے کا سب سے آزمودہ گھریلو نسخہ کوئلہ کا استعمال ہے، اگر آپ کے فریج سے بدبو آنا شروع ہوتو ایک چھوٹے سے پیالے میں کچھ مقدار تیل ڈال کر اس میں کوئلہ رکھ دیں، پہلے اس جگہ کا انتخاب کریں جہاں سے زیادہ بو آئے، یاد رہے کہ ایک ماہ بعد اسے نکال دیں۔
دوسرا طریقہ بیکنگ سوڈا کا استعمال ہے، فریج کی بدبو کے خاتمے کے لیے بیکنگ سوڈا کا ڈبہ کھول کر رکھ دیں، یا ایسا عمل ہے جیسے ہم پکوڑے بنانے کے لئے آٹے میں سوڈا ڈالتے ہیں تو نشاستہ پھول جاتا ہے، فریج کے اندر بھی وہی عمل ہوتا ہے جس کے باعث اندر کی تمام بدبو جذب کرلی جاتی ہے۔
تیسرا گھریلو نسخہ لیموں کا استعمال ہے، لیموں کا رس لیکر اس میں لونگ ڈالیں اور فریج کی اندورنی سطح پر لگائے، بعد ازاں صاف کپڑے سے دھولیں، یہ خوشبو کا احساس دینے کے ساتھ ساتھ فریج کی بدبو کو ماردیتا ہے۔