طلبہ و طالبات کی اکثریت یہ چاہتی ہے کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کیلئے دنیا کی کسی بھی اچھی یونیورسٹی میں داخلہ لیں تاکہ کامیاب زندگی گزارنے کا اپنا خواب پورا کرسکیں۔
اس کام کیلیے سب سے پہلے جو چیزاہم ہے وہ اسکالر شپ ہے مگر ہر طالبِ علم کا یہ خواب پورا نہیں ہو پاتا، اس کی بڑی وجہ اکثر اوقات مالی عدم استحکام ہوتا ہے تو بعض اوقات وہمطلوبہ گریڈز حاصل نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے انہیں ان کی پسندیدہ یونیورسٹی میں داخلہ نہیں مل پاتا۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کیلیے پوش علاقوں میں رہنے والے گھرانے کے بچوں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا رہتا ہے، بیرون ملک تعلیمی اداروں خصوصاً امریکا میں داخلے کیلئے جو چیزیں پروفائل درکار ہوتی ہیں ان میں پرسنل اسٹیٹمنٹ اہمیت کی حامل ہے۔
اس کے علاوہ یورپین ممالک میں داخلے کیلیے ان کی زبان سیکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ وہاں کے لوگ اپنی زبان کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور انگریزی بولنے سے اجتناب کرتے ہیں اور اسی حوالے سے آپ کو رعایت کے ساتھ ان کے تعلیمی ادارے میں داخلہ مل سکتا ہے۔