تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

عمرہ اجازت نامہ کیسے حاصل کریں؟ نئی سہولت متعارف

سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے نئی سہولت متعارف کروا دی۔

وزارت حج و عمرہ نے سعودی اتھارٹی فار ڈیٹا اینڈ آٹریفیشل انٹیلی جنس کے تعاون سے ایک نئی سروس پیش کی ‏ہے جس کے ذریعے بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ اجازت نامے حاصل کر سکیں گے۔

یہ سروس قدوم پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونے اور مملکت میں پہنچنے کے بعد ’اعتمرنا‘ اور ’توکلنا‘ ایپس پر مؤثر ہوں ‏گی۔

ان ایپس کے ذریعے مسجدالحرام اور مسجدنبویﷺ میں نمازوں میں ادائیگی کے اجازت، روضہ رسول ﷺ پر ‏حاضری اور عمرے کی اجازت حاصل کی جا سکتی ہے۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اعتمرنا اور توکلنا ایپس اپ ڈیٹ کر لیں۔

سعودی وزارتِ حج اور عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے دوسرے عمرے کے دوران پندرہ روز کی شرط ختم کر ‏دی ہے، آئندہ اجازت نامے کی معیاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ لیا جا سکے گا۔

نئے عمرے کا اجازت نامہ پہلا اجازت نامہ ختم ہوتے ہی توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا۔

Comments

- Advertisement -