پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

بچوں کو سبزی کھانے کا شوقین کیسے بنائیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بچے چاہے چھوٹی عمر کے ہوں یا بڑی عمر کے عام طور پر وہ سبزی کھانے کے چور ہوتے ہیں والدین جب جب بچوں کو سبزیاں کھلانے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ دور بھاگتے ہیں اور شوق سے سبزیاں نہیں کھاتے۔

لیکن اگر مائیں تھوڑی سی کوشش کرلیں تو آپ کا بچہ رنگ برنگی اور مزیدار سبزیاں شوق سے کھانے لگے گا اور یقیناً اس کے فائدے چھوٹے بچوں کی صحت پر بھی پڑیں گے۔

سبزیاں ایک صحت مند غذا کا اہم حصہ ہیں، لیکن اکثر والدین کے لیے کھانے کے اوقات ایک میدان جنگ بن جاتے ہیں جب بات بچوں کو سبزیاں (اور لال، نارنجی، پیلی) کھلانے کی آتی ہے۔

- Advertisement -

لیکن آپ کی آسانی کیلیے یہاں کچھ مشورے بیان کیے جارہے ہیں، جن پر عمل کرکے آپ بچوں کو سبزیوں سے دور بھاگنے کے بجائے شوق سے سبزیاں کھانے والے بنانے میں مدد کرسکتی ہیں۔

خود مثال بنیں:

بچے اپنے والدین کی حرکات و سکنات ان کی عادتوں کے مشاہدہ کار ہوتے ہیں اور وہی ان کے سب سے بڑے رول ماڈل بھی ہوتے ہیں۔

والدین کو چاہیے کہ وہ ان بچوں کے سامنے خود مختلف سبزیاں کھانے کا لطف اٹھائیں اور اس بات کا کھل کر واضح اظہار کریں کہ آپ کو یہ سبزیاں کتنی پسند ہیں، یہ صحت مند کھانے کے بارے میں ایک مثبت بیج بوتا ہے۔

پسند کرنے کا اختیار:

اپنے بچے کو دو یا تین مختلف سبزیوں میں سے ایک انتخاب کرنے کا اختیار دیں۔ یہ اختیار دینے سے بچے میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور وہ کچھ نیا آزمانے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

دلچسپ بنائیں:

کھانے کی ڈش کو خوبصورت بنانے کیلیے سبزیوں کو مزے دار شکلوں میں کاٹیے، اس کے لیے کوکی کٹر استعمال کیا جاسکتا ہے یا پلیٹ پر ایک مزاحیہ چہرہ بنانے کے لیے سجائیں۔ شوخ رنگوں کی پلیٹوں اور کٹوریوں سے کھانے کی کشش میں اضافہ کریں۔

مزیدار ڈِپز:

کچی سبزیوں کے ساتھ ہمس، گوواکامول یا دہی کی رینچ ڈریسنگ جیسی ڈپز پیش کریں۔ اس سے سبزیوں میں ذائقہ اور نمی شامل ہوتی ہے جو بچوں کو پسند آتی ہے۔

نت نئی ڈشز بنائیں 

سبزیوں کو چھپانے کے لیے انہیں پیوری کرکے پاستا ساس، میشڈ آلو، یا یہاں تک کہ مَفن میں شامل کریں۔ گاجر یا زچینی کو گریٹ کرکے پین کیکس یا وافلز میں شامل کریں تاکہ بچوں کو پوشیدہ غذائیت ملے۔

بچے کو خریداری میں شامل کریں:

اپنے بچے کو سبزیوں کی خریداری کے لیے ساتھ لے کر جائیں اور انہیں ایک نئی سبزی چننے دیں جسے وہ آزمانا چاہتے ہیں، عمر کے لحاظ سے مناسب کام، جیسے سبزی دھونا یا کاٹنا (مکمل نگرانی کے ساتھ) سکھائیں۔

بچے کے ساتھ زبردستی یا مجبور کرنا :

بچے کو سبزی کھانے پر مجبور نہ کریں لیکن انہیں مختلف طریقوں سے پیش کرتے رہیں۔ ایک نئی چیز کا ذائقہ چکھنے کے لیے بچے کو کئی بار پیش کرنا ضروری ہوتا ہے۔ صبر کریں اور ان کی کوششوں کی تعریف کریں۔

منفرد طریقے آزمائیں:

مختلف پکانے کے طریقے آزما کر دیکھیں۔ سبزیوں کو روسٹ کرنا ان کی قدرتی مٹھاس کو نمایاں کرتا ہے، جبکہ اسٹرفرائی کرنے سے دلچسپ بناوٹ آتی ہے۔

پلیٹ کو رنگ برنگا بنائیں:

زندگی کا مزہ رنگوں میں ہے! بچے کی پلیٹ پر قوسِ قزح کے رنگوں کا انتخاب کریں، ہر رنگ مختلف وٹامنز اور غذائیت کی نمائندگی کرتا ہے۔

یاد رکھیں!! صحت مند عادات پیدا کرنے میں وقت اور مستقل مزاجی کی ضرورت ہوتی ہے۔ کھانے کے اوقات میں سبزیوں کو ایک مثبت اور مزے دار حصہ بنا کر بچوں سے سامنے پیش کریں کیوں کہ آپ اپنے بچے کو مستقبل میں صحت مند انتخاب کے لیے تیار کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں