تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ، جعلی عناصر کو پہچاننا آسان

ویزا اور پاسپورٹ جاری کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی ویزا کمپنی وی ایف ایس گلوبل نے ان کی جانب سے پیش کی جانے والی ملازمت کے جھانسے سے ہوشیار رہنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کچھ جعلی عناصر خود کو وی ایف ایس گلوبل کا ایجنٹ ظاہر کر کے لوگوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹور رہے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ عناصر رقم کے بدلے انہیں ورک ویزا فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں جو سراسر جعلی ہوتا ہے۔ ترجمان کے مطابق ان کی کمپنی مختلف اداروں میں بھرتی کروانے کا کام نہیں کرتی لہٰذا ان کی جانب سے ایسی کسی بھی پیشکش کو جعلی سمجھا جائے۔

مزید پڑھیں: گوگل میں ملازمت کی جعلی کال، نوجوان اسپتال پہنچ گیا

جاری کردہ انتباہ میں چند تکنیکیں بھی بتائی گئی ہیں جن کے ذریعے جعلی عناصر کی نشاندہی کی جاسکتی ہے جو کہ درج ذیل ہیں۔

ایسی کوئی بھی پیشکش وی ایف ایس کے ای میل ایڈریس کے بجائے کسی دوسرے ای میل سروس جیسے ہاٹ میل، جی میل، یاہو یا آؤٹ لک سے موصول ہوگی۔

آپ سے آپ کی ذاتی معلومات فراہم کرنے کا تقاضہ کیا جائے گا۔

ڈھونگ عمل مکمل ہونے کے بعد آپ کا انٹرویو بذریعہ فون لیا جائے گا۔

آپ سے کسی بھی مد میں رقم ادا کرنے کا کہا جائے گا۔ عمومی طور پر یہ رقم ورک پرمٹ یا ویزا ایپلی کیشن کے عمل کے نام پر اینٹھی جاتی ہے۔

کمپنی نے ایسی آفرز موصول ہونے کی صورت میں انہیں آگاہ کرنے کی تاکید بھی کی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -