تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کپڑوں کی حفاظت کیلئے الماری کو کیسے ٹھیک رکھیں؟ جانیے آزمودہ طریقے

الماری یا وارڈ روب کپڑے رکھنے اور لباس سے منسلک دیگر اشیاء کے کام آتی ہے اور اس کی صفائی اتنی ہی ضروری ہے جتنا کپڑ دھونا ضروری ہے کیونکہ اگر الماری صاف ہوگی تو اندر رکھے کپڑے جاندار اور دھبوں سے پاک رہیں گے۔

جیسے انسان خود کو صاف ستھرا رکھتا ہے ویسے ہی اپنی الماری کی دیکھ بھال کرنا بھی ضروری ہے کیوں کہ اس سے کپڑوں کی حفاظت منسلک ہے اور ملبوسات کی حفاظت کرنا ایک فن مانند ہے۔

آئیے ہم اپنے قارئین کو الماری صارف رکھنے کے منفرد طریقے بتاتے ہیں۔

طریقہ کار

پیور کلٹ کی شریک بانی روپا ہری ہرن کہتی ہیں کہ اپنے کپڑوں کو صاف ستھرا رکھنے کےلیے ڈیٹرجینٹ یا کلینسر سے صاف کرنا ضروری ہے۔

ہری ہرن کا کہنا ہے کہ الماری میں جمع گرد و غبار تو کپڑوں پر داغ دھبوں کا باعث بنتا ہے لیکن رقیق مادہ بھی کپڑوں پر لگے دھبوں کا باعث ہوتا ہے اور اس سے نجات کےلیے الماری کی صفائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اونی کپڑوں کو بچانا ہے کہ تو الماری کو کیڑوں کی آمجگاہ بننے سے روکنا ہوگا۔

خیال رہے کہ جب کپڑوں کو ہم دھوئے بغیر الماریوں میں تہ کر کے رکھ دیتے ہیں، تو ان کپڑوں میں اس وقت پسینے، بال اور ہمارے جسم سے نکلنے والا تیل موجود ہوتا ہے، جو کپڑوں کو خراب کرنے کا باعث بنتا ہے۔

کپڑوں کی عمر دراز کرنے کےلیے انہیں اچھی قسم کی لکڑی کے ہینگر میں ٹانگنا ضروری ہے۔

کپڑوں کو الماری میں ترتیب سے رکھنا اور انہیں منظم بنائے رکھنا ایک اچھی عادت ہے، اس سے الماری اور کپڑے دونوں نہ صرف دیر تک آپ کا ساتھ نبھائیں گے بلکہ ان کی چمک دمک بھی طویل عرصے تک بر قرار رہے گی۔

الماری کی صفائی کےلیے ضروری ہے کہ دھلے ہوئے کپڑوں کو گیلا گیلا الماری میں نہ رکھیں کیوں کہ اس میں پہلے سے رکھے کپڑوں کی بو بھی ان کپڑوں میں آجاتی ہے۔

قارئین پہنے ہوئے کپڑے بھی الماری میں رکھنے سے پرہیز کریں کیونکہ پسینہ، بال و دیگر چیزوں کی وجہ سے کپڑوں میں کیڑے پیدا ہوتے ہیں۔

ہری ہرن نے بتایا کہ سوکھی ہوئی روسمیری، لونگ، لیونڈر یا تیز پتہ کو ایک کپڑے کی پوٹلی میں باندھ کر انہیں اپنے وارڈروب یا دراز میں لٹکا کر رکھیں اور جب بھی اپنی الماری کھولیں گے تو ایک خوشگوار خوشبو آپ کا استقبال کرے گی۔

یاد رکھیں صاف ستھری الماری آپ کے کپڑوں کو ایک نئی رونق بخشتی ہے۔

Comments

- Advertisement -