اشتہار

چکن الفریڈو پاستا بنانے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ کو پاستا پسند ہے تو اسے تیار کرنے کا ایک مختلف طریقہ ہے، پاستا نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کو بھی پسند ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو الفریڈو پاستا بنانے کی ترکیب بتائیں گے جو بنانے میں نہایت آسان ہیں۔

الفریڈو پاستا کے اجزاء:

- Advertisement -

بون لیس چکن ایک پاؤ
لونگ لہسن حسب ضرورت
450ملی لیٹر چکن کا شوربہ
کھانا پکانے کے لیے 250 ملی لیٹر کریم
230گرام پاستا
30گرام کٹے ہوئے پیرسمین پنیر
3چمچ زیتون کا تیل
کُٹی کالی مرچ
سویا سوس،
مکھن دو چمچ
نمک حسب ضرورت

چکن الفریڈو پاستا بنانے کا طریقہ

ترکیب:
پہلے چکن اچھی طرح دھو کر جولین کاٹ لیں پھر ایک باول میں چکن ادرک کا پیسٹ کالی مرچ نمک پیپریکا سویا سوس اور ٹیریا کی سوس ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے کچھ گھنٹے میری نیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں اور پاستا ابال لیں اب ایک کڑاہی میں تھوڑا سا تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں چکن ڈال کر اتنی دیر فرائی کریں کہ گل جائے.

اب ایک پین میں مکھن گرم کرکے اس میں لہسن پیسٹ کریم چیز، چکن پاوڈر، نمک کالی مرچ لال مرچ سویا سوس اور زیتون اور اوریگانو ڈال کر گاڑھی سوس تیار کرلیں اب پاستا کو چکن میں ڈال کر مکس کریں سوس کو پاستا میں ڈال کر فولڈ کر لیں مزیدار الفریڈو تیار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں