تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بلیو ٹک کے بغیر واٹس ایپ میسجز پڑھنے کے طریقے

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے دو برس قبل بلیو ٹک کا فیچر متعارف کرایا تھا جس سے انہیں اندازہ ہوجاتا تھا کہ سامنے والے شخص نے اُن کا پیغام پڑھ لیا۔

واٹس ایپ صارف جب اپنے کسی دوست کو تحریری پیغام، وائس نوٹ، فوٹو یا ویڈیو بھیجتا ہے تو پیغام پہنچتے ہی اُس کی اسکرین پر سرمئی (گرے) ٹک نظر آتے ہیں اور جب سامنے والا اُسے پڑھ لیتا ہے تو بلیو ٹک نظر آتے ہیں۔

بلیو ٹک فیچر آنے کے بعد صارفین کو یہ بھی سہولت دستیاب ہے کہ وہ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ سامنے والے شخص نے اُن کا پیغام کس وقت دیکھا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کے صارفین کی ’بلیوٹک‘ نامی فیچر سے پریشانی کا حل

ویسے تو یہ فیچر نقصان دہ نہیں مگر کئی بار صارف کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پیغام کو پڑھ بھی لے تو سامنے والے کو اس کا علم بھی نہ ہوسکے، چند صارفین کو اس وجہ سے کبھی بہت زیادہ پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے تو یہ سہولت موجود ہے کہ وہ سیٹنگز میں جاکر رسپٹ میں موجود بلیو ٹک کے آپشن کو بند کردیں البتہ آئی فون کے صارفین کو یہ سہولت دستیاب نہیں تھی۔

How to Disable and Remove Blue Ticks on Whatsapp | Tips & Tricks

آئی فون صارفین

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اگر آپ بھیجے گئے پیغامات خاموشی سے پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ کوئی مشکل کام نہیں بلکہ بہت آسان ہے۔

آپ جب بھی بھیجے گئے پیغامات پڑھنا چاہتے ہیں تو  آئی فون کو ائیروپلین موڈ پر کر کے واٹس ایپ کھولیں اور پیغام پڑھ لیں ایسا کرنے سے بھیجنے والے کے سامنے بلیو ٹک ظاہر نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا بڑا اعلان

جب آپ پیغام پڑھ لیں تو ایپ کو بند کرنے کے لیے BACK کا آپشن استعمال کرنے کے بجائے ملٹی ونڈو کے ذریعے بیک گراؤنڈ میں چلنے والی تمام ایپس کو بند کردیں۔ ایسا کرنے پر واٹس ایپ مکمل طور پر بند ہوجائے گی اور ایروپلین موڈ سوئچ آف کرنے پر بھی آن لائن شو نہیں ہوگا۔

آئی او ایس 13 میں کس طرح پڑھا جائے؟

ایک اور طریقہ جو سامنے آیا وہ یہ ہے کہ اپنےآپریٹنگ سسٹم کو آئی او ایس 13 پر اپ گریڈ کریں اور فون کو لاک رکھیں، جب موبائل پر واٹس ایپ پیغام موصول ہونے کی گھنٹی بجے تو فون ان لاک کرنے کا بٹن دبائیں‌ اور اسکرین پر نظر آنے والے نوٹی فکیشن کو نیچے کی طرف کردیں جس سے بھیجا گیا پیغام اسکرین پر نظر آجائے گا۔

 Hold down on the notification very briefly and you'll be able to read the full text

درج بالا طریقے کے ذریعے صرف ٹیکسٹ پڑھا جاسکتا ہے، تصاویر اور ویڈیوز کے لیے آپ کو ایپ لازمی کھولنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -