تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

دھوپ سے بچنے کیلئے چشموں کا استعمال کیسا؟ ماہرین کا انتباہ

ریاض: سعودی طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دھوپ سے بچنے کے لیے نقلی چشموں کا استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے لہذا شہری احتیاط برتیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ( ایس ایف ڈی اے) کا کہنا ہے کہ دھوپ کے نقلی چشموں کے استعمال سے آنکھوں کو زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے کیوں کہ آنکھ کی پتلی آس پاس کی روشنی سے ہم آہنگ ہونے میں معاون بنتی ہے لیکن نقلی چشمے رکاؤٹ بنتے ہیں۔

‘جب سورج کی روشنی آنکھوں پر پڑتی ہے تو نقلی چشمے کی صورت میں روشنی کی آنکھوں تک رسائی کا عمل محدود ہوجاتا ہے، تاریک جگہ پر روشنی کی رسائی زیادہ بہتر شکل میں ہوتی ہے’۔

Sunglasses You Can Afford to Lose This Summer

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے متنبہ کیا کہ غیرمعیاری نقلی چشموں کے استعمال سے آنکھوں کی پتلی پھیل جاتی ہے جس طرح تاریکی میں پتلی پھیلتی ہے۔

ایس ایف ڈی اے نے بتایا کہ مذکورہ صورت میں بالائے بنفشی شعاعوں سمیت سورج کی کرنیں زیادہ بڑے پیمانے پر گزرنے لگتی ہیں اور اسی سے نظر کو نقصان پہنچتا ہے، شہری مستند ڈسٹری بیوٹرز سے چمشے حاصل کریں کیوں کہ انہیں سعودی وزارت صحت کی جانب سے اجازت ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -