بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

گوگل کروم کا نیا سیکیورٹی ٹول کیسے استعمال کریں؟ طریقہ جانئے

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ‘گوگل کروم’ اپنے صارفین کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لئے کچھ نیا کرنے کی جتن کرتا رہتا ہے، ایسی ہی ایک کامیاب کوشش کی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز یا کمپیوٹر میں گوگل کروم ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے لیے کچھ عرصے قبل نیا سیکیورٹی ٹول متعارف کرایا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان ہانسڈ سیف براؤزنگ استعمال کرنے سے ہیکنگ حملوں سے متاثر ہونے کا خطرہ 35 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جبکہ اس فیچر سے صارفین زیادہ محفوظ براؤزنگ کو ان ایبل کرسکتے ہیں۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس سیٹنگ سے صارفین ویب براؤزنگ کے دوران زیادہ محفوظ رہ سکتے ہیں کیونکہ یہ ٹول مشتبہ فائلز سے آگاہ کرتا ہے جبکہ یہ سیٹنگ بائی ڈیفالٹ ان ایبل نہیں ہوتی

یہ بھی پڑھیں: امارات مریخ مشن نے ’سرخ سیارے‘ پر کیا دریافت کرلیا؟

اس کے لیے اینڈرائیڈ ڈیوائس یا کمپیوٹر پر گوگل کروم اوپن کریں اور تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کر کے سیٹنگز میں جائیں، وہاں پرائیویسی اینڈ سیکیورٹی پر کلک کرتے سیکیورٹی پر جائیں۔

بعد ازاں کمپیوٹر پر ان ہانسڈ پروٹیکشن پر کلک کریں اور اینڈرائیڈ پر سیف براؤزنگ کے آپشن کا انتخاب کریں، یاد رہے کہ یہ سیٹنگ صرف ایک ڈیوائس میں ان ایبل ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں