The news is by your side.

Advertisement

‘صفدر اعوان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ سب پتہ چل گیا’

پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر کمیٹی کی رپورٹ بھی آ چکی ہے، سب پتہ چل گیا ہے کہ کیا ہوا تھا، بلاول بھٹو کسی بھی وقت خود معاملے کی تفصیل بتائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ کیپٹن صفدرکی گرفتاری پر کمیٹی کی رپورٹ بھی آ چکی ہے، کمیٹی میں کون کون تھا،رپورٹ میں کیا ہے،ابھی یہ نہیں بتاسکتا، آئی جی سندھ نے وزیرعلیٰ مرادعلی شاہ کوکہا مجھےمجبورکیاگیا، آئی جی کو کس نے مجبورکیا یہ سب باتیں بلاول بھٹوخودبتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شرمندہ ہیں کہ ہمارےمہمان کیساتھ ایساسلوک کیاگیاہے، ہم نےکبھی سوچانہیں تھاہمارےمہمان کیساتھ سلوک کیاگیاہے، ہم کیامنہ دکھائیں گے۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کبھی اپنی مرضی سےایسےایکشن نہیں لیتے، آئی جی سندھ اگرایکشن لیتےبھی تووزیراعلیٰ سندھ کوآگاہ کرتے، آئی جی سندھ نےکہامیں اس ایکشن کےلیے تیار نہیں تھا، آئی جی سندھ نےصورتحال سےمتعلق وزیراعلیٰ سندھ کوآگاہ کیاہے، تحقیقات ہوئی ہیں اورپتہ چل گیاہےکہ کیاہواہے، کسی بھی وقت بلاول کی ٹوئٹ آئےگی اورصورتحال واضح ہوجائےگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں