تازہ ترین

وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا...

بھارت میں‌ 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم، مرنے والوں‌ کی تعداد 288 ہو گئی

اڑیسہ: بھارت میں‌ دو مسافر ٹرینوں میں تصادم کے...

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

ہزاروں گاڑیاں چرانے والا کار چور کیسے پکڑا گیا؟

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے ملک کے سب سے بڑے کار چور کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مبینہ طور پر اب تک 5 ہزار گاڑیاں چُرا چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم انیل ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا کار چور ہے جو گزشتہ 27 برسوں کے دوران 5 ہزار گاڑیاں چُرا چکا ہے اور اسے ایک خفیہ اطلاع پر دیش بندھو گپتا روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم مبینہ طور پر اتر پردیش سے دیگر ریاستوں میں متعدد تنظیموں کو اسلحہ اسمگل کرنے میں بھی ملوث ہے۔

انیل کے خلاف ملک بھر میں تقریباً 180 مقدمات درج ہیں، پولیس کے مطابق انیل 2015 میں بھی گرفتار ہوچکا ہے اور 5 سال جیل میں رہنے کے بعد 2020 میں رہا ہوا تھا۔

ایک بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق ملزم 52 سالہ انیل 3 بیویاں ہیں اور 7 بچے ہیں اور پرتعیش زندگی گزار رہا تھا۔ اس کی دہلی، ممبئی اور دیگر علاقوں میں متعدد جائیدادیں بھی ہیں۔ ملزم 1995 سے ماروتی سمیت دیگر کاریں چرا رہا تھا اور یہ چوری شدہ کاریں وہ بھارت کی ریاستوں اور نیپال میں فروخت کرتا تھا۔

Comments