تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

پنجاب میں سینیٹ انتخاب بلامقابلہ کیسےہوا؟ اہم کردار کون؟ اندرونی کہانی جانیے

پنجاب میں سینیٹ انتخاب بلامقابلہ ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق بلامقابلہ انتخاب کےلئے اسپیکر پرویزالٰہی نے مرکزی کردار ادا کیا، پرویزالٰہی نے ‏پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت سےرابطہ کیا۔

پرویزالٰہی کا سابق صدرآصف زرداری سے فون پر رابطہ ہوا جس کے بعد پیپلز پارٹی نےپنجاب سے ‏امیدوار واپس لیے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی نے ن لیگ کے اہم قائدین سےبھی رابطہ کیا اور ان رابطوں کے بعد سینیٹ ‏کیلئے زائدامیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے۔

پنجاب سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ ذرائع الیکشن ‏کمیشن پنجاب کے مطابق کامیاب ہونے والوں میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے3،3 جب کہ ق لیگ کا ‏ایک امیدوار شامل ہے۔

پنجاب سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری، سیف اللہ نیازی اور عون عباس بلامقابلہ ‏کامیاب ہوئے۔ ن لیگ کےعرفان صدیقی، پروفیسرساجدمیر اور افنان اللہ خان کامیاب ہوئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا جنرل نشست پر کامیاب ہوئے۔ اس سےقبل ‏ٹیکنوکریٹ کی 2نشستوں پرعلی ظفرایڈووکیٹ اور اعظم نذیرتارڑ کامیاب ہو چکے ہیں۔

خواتین کی 2نشستوں پر ڈاکٹر زرقا تیمور اور سعدیہ خاقان عباسی شامل ہیں۔ پنجاب میں اب ‏سینیٹ کی نشستوں کیلئے پولنگ نہیں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -