پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وسیم اکرم نے قرنطینہ میں اپنی سالگرہ کیسے منائی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق کرکٹر وسیم اکرم نے اپنی سالگرہ قرنطینہ میں اپنے گھر والوں کے ساتھ منائی، ان کی اہلیہ شنائرا اکرم نے سوشل میڈیا پر سادگی سے منائی گئی سالگرہ کی تصویر شیئر کی۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے گزشتہ روز اپنی 54 ویں سالگرہ منائی، ان کی اہلیہ شنائرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گھر والوں نے قرنطینہ میں وسیم کی سالگرہ کیسے منائی۔

شنائرا نے لکھا کہ دن کا آغاز 6 بجے ساڑھے 8 کلو میٹر کی چہل قدمی سے ہوا، اس کے بعد سب نے دوپہر کا کھانا کھایا اور کیک کاٹا۔ بعد ازاں سب نے گھر کے بیک یارڈ میں کرکٹ کھیلی۔

اہلخانہ کی تصویر کے ساتھ شنائرا نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ سنہ 2020 ایک اچھا سال نہیں ہے لیکن آپ کو خوش و خرم اور صحت مند دیکھتے ہوئے یہ کہہ سکتی ہوں کہ آنے والے سال یقیناً نہایت اچھے ہوں گے۔

 

دوسری جانب ٹویٹر پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وسیم اکرم نے لکھا تھا کہ میں نے رواں سال کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ قرنطینہ میں گزارا ہے، لہٰذا میں نہیں سمجھتا کہ اس سالگرہ کو گننا چاہیئے۔

انہوں نے مذاقاً لکھا تھا کہ میں نے مزید ایک سال 53 سال کا ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں