تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

واٹس ایپ کی اہم چیٹ کو ان باکس سے خفیہ رکھنے کا آسان طریقہ

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ کی چند شاندار سہولیات سے لوگ ناواقف ہیں یا اُس کا استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن کو کمپنی کی جانب سے نت نئی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جس کا مقصد ٹیکنالوجی کی دنیا میں سرفہرست رکھنا اور صارفین کی مشکلات کو ختم کرکے انہیں جدید سہولت فراہم کرنا ہے۔

گزشتہ برس واٹس ایپ کو پرائیویسی پالیسی کی وجہ سے دنیا بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد کروڑوں صارفین نے متبادل کے طور پر ٹیلی گرام، بپ، سنگلز پر اکاؤنٹ بنائے۔ صارفین کی تنقید اور دباؤ کے بعد واٹس ایپ نے اس پالیسی کو واپس لیا اور پھر صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کیا۔

واٹس ایپ کے خفیہ فیچرز کے بارے میں ہم اس سے پہلے بھی آپ کو بتاتے رہے ہیں، آج ایک ایسی فیچر کے بارے میں بتائیں گے، جس سے آپ شاید ہی واقف ہوں، اس فیچر کو استعمال بعد آپ کسی بھی گروپ یا دوست سے ہونے والی چیٹ کو ان باکس سے غائب کر کے بات چیت کو جاری رکھ سکتے ہیں۔

ایسا ممکن کیسے ہے؟

چیٹ کو ان باکس سے علیحدہ کرنے یا چھپانے کا طریقہ

اس کے لیے آپ دو طریقوں پر عمل کرسکتے ہیں، پہلے طریقے کے تحت کسی بھی گروپ یا دوست کے نمبر کو کلک کر کے رکھیں گے تو اوپر  تین آپشن، پن، ڈیلیٹ اور آرکائیو کا آپشن نظر آجائے گا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ پر 3 ماہ پہلے بھیجا گیا میسج اپنے اور دوست کے پاس سے کیسے ڈیلیٹ‌ ہوگا؟

آپ آرکائیو کے آپشن پر کلک کریں گے تو وہ گروپ یا دوست کی چیٹ ان باکس پر نظر نہیں آئے گی بلکہ یوں سمجھیں کہ ایک خاص فولڈر کی صورت نظر آئے گی۔

آرکائیو چیٹ لسٹ میں سب سے اوپر حتیٰ کہ پن کی جانے والی چیٹ سے بھی اوپر نظر آئے گی، جسے کھول کر آپ چیٹ پڑھ سکتے اور بات چیت کرسکتے ہیں۔

دوسرا طریقہ

سیٹنگز میں جاکر چیٹ کے مینیو پر کلک کریں، جہاں سب سے نیچے چیٹ ہسٹری نظر آئے گی، اس کو کھولیں گے تو ایکسپورٹ ، آرکائیو آل، کلیئر آل اور ڈیلیٹ آل چیٹ نظر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فون کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن، طریقہ جانیے

آرکائیو آل چیٹ پر کلک کے بعد ان باکس کے تمام کے تمام نمبر کی چیٹ آرکائیو میں چلی جائے گی۔

چیٹ کو آرکائیو سے ہٹانے کا طریقہ

آپ کو سیٹنگز، چیٹ کے آپشن میں جاکر آرکائیو چیٹ کے آپشن کو آن کرنا ہوگا، جس کے بعد سامنے ان آرکائیو کا آپشن آئے گا، اس پر کلک کر کے آپ چیٹ کو ان باکس میں لاسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -