اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں آئندہ ماہ سے کرائے کی ادائیگی کس طرح ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں سال کی تبدیلی کے ساتھ ہی کرایہ جات کی ادائیگی کا طریقہ کار تبدیل کیا جا رہا ہے اور اگلے ماہ جنوری 2024 سے ایجار پورٹل کے ذریعے کرائے کی ادائیگی کی جاسکے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ریئل سٹیٹ اجنرل اتھارٹی کے ترجمان تیسر المفرج نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ جنوری 2024 سے کرائے کی ادائیگی صرف ایجار پورٹل کے ذریعے ہی کی جائے گی اور اس کے علاوہ کسی بھی ذریعے سے کرائے کی ادائیگی نا قابل قبول ہوگی۔

تیسر المفرج نے مزید کہا کہ یہ پابندی کرایہ جات کے سلسلے میں مالیاتی لین دین کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے لگائی گئی ہے۔

- Advertisement -
ریئل سٹیٹ جنرل اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ’ایجار پورٹل کے ذریعے کرائے کی ادائیگی دھوکے بازی کا دائرہ محدود کرے گی اور اس کے نفاذ کے بعد ثالثوں کی طرف سے ناجائز فائدہ اٹھانے والی صورتحال ختم ہوجائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ایجار سسٹم میں سعودی عرب کے 160 سے زیادہ شہر اور کمشنریاں شامل ہیں اور ایجار پورٹل کے آغاز سے اب تک 8 ملین کرائے کے معاہدوں کی رجسٹریشن کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے قانون کے مطابق کسی بھی فلیٹ، عمارت، دکان یا دیگر جائیداد کو کرائے پر دیتے وقت حکومت کے ’ایجار‘ سسٹم میں کرائے نامے کو رجسٹر کرنا لازمی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں