اشتہار

رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات نے رمضان کا پہلا پورا عشرہ اسی نوعیت کی ٹھنڈ کے ساتھ گزرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ایک مضبوط مغربی لہر 21 مارچ کو ملکی حدود میں داخل ہوئی تھی جس نے 22 مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ملکی فضاؤں میں تشکیل پانے والا یہی موسمی نظام حالیہ بارشوں کا سبب بنا ہے۔

طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے جو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بالائی علاقوں میں برقرار رہے گی جس کے باعث خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں