تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دنیا بھر کی مختلف کرنسیوں کے ناموں کے پیچھے چھپی حقیقت

ہم سب ہماری کرنسیوں سے اچھی طرح واقف ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ان کرنسیوں کے نام کیسے پڑے ، اس کے پیچھے کچھ دلچسپ اور معلوماتی پس منظر ہے جو سب کو پتہ ہونا چاہیئے۔

حال ہی میں آکسفورڈ ڈکشنری کی ویب سائٹ پر ایک بلاگ شائع ایک بلاگ ہوا، جس میں بتایا گیا کہ کہ آخر پاکستان اور بھارت میں سکے کو روپیہ کیوں کہتے ہیں اور پڑوسی ایران اور دیگر خلیجی ممالک میں یہ ریال، درہم اور دینار وغیرہ کہلاتا ہے؟

ڈالر

ڈالر دنیا میں سب سے زیادہ جانے جانی والی کرنسی ہے، امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، فجی، نیوزی لینڈ اور سنگا پور کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے ممالک میں بھی ڈالر بطور کرنسی استعمال ہوتا ہے، ڈالر کا لفظ ایک قدیم سکے کا نام جوشمز دالر سے لیا گیا ہے، یہ اس وادی کا نام ہے، جہاں سے چاندی نکال کر سکے بنائے جاتے تھے۔ لہٰذا ان سکوں کا نام بھی اسی وادی کے نام پر رکھ دیا گیا۔ بعد ازاں اس نام سے جوشمز نکال دیا گیا اور صرف دالر رہ گیا جو بتدریج ڈالر کہلانے لگا۔

1

دینار

دینار لاطینی لفظ دیناریئس سے لیا گیا ہے، جس کی جمع دیناری ہوتی ہے، جو چاندی کے قدیم رومی سکے کا نام ہے اب کویت، سربیا، الجیریا، اردن و دیگر ممالک نے اس نام سے اپنی کرنسی رائج کر رکھی ہے۔

2

روپیہ

روپیہ سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کے معنی چاندی یا ڈھلی ہوئی(ساختہ) چاندی کے ہیں۔

ru

ریال

ریال لاطینی لفظ ریغالس سے اخذ کیا گیا ہے جس کے معنی شاہی کے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک عمان، قطر، سعودی عرب اور یمن وغیرہ میں اس لفظ کو کرنسی کے نام کے طور پر اپنا لیا گیا۔ اس سے قبل ہسپانوی کرنسی کو رئیل کہا جاتا تھا۔

4

لیرا

فرانس اور ترکی میں لیرا نامی کرنسی رائج ہے، یہ ایک لاطینی لفظ لبرا سے نکالا گیا ہے۔

lira

کرونا

کرونا کو لاطینی کرونا سے نکالا گیا ہے، جس کا مطلب تاج یا کراؤن ہے، شمالی یورپ کے مختلف ممالک میں کرونا نامی کرنسی استعمال ہوتی ہے، سوئیڈن، ناروے، ڈنمارک، آئسلینڈ اور اسٹونیا یہاں تک کہ چیک جمہوریہ میں بھی۔

karo

پاؤنڈ

پھر برطانیہ کا مشہور زمانہ پاؤنڈ ہے جو دراصل لاطینی لفظ ”پاؤنڈس“ سے نکلا ہے جو وزن کو ہی کہتے ہیں۔ برطانیہ کے علاوہ، مصر، لبنان، سوڈان اور شام میں بھی کرنسی پاؤنڈ کہلاتی ہے۔

pond

پیسو

میکسیکو کی کرنسی کا نام پیسو ہے۔ یہ دراصل ایک ہسپانوی لفظ ہے جس کا معنی بھی یہی ہیں یعنی ”وزن“۔

peso

ہنگری کی کرنسی

ہنگری کی کرنسی فورینٹ کا نام اطالوی لفظ فائیو رینو سے اخذ کیا گیا ہے، جو فلورنس، اٹلی میں سونے کے سکے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ اس سکے پر ایک پھول کی مہر کھدی ہوتی تھی۔

یوآن ، ین ، وون

چینی یوان، جاپانی ین اور کورین وون کی ابتدا ایک چینی حرف سے ہوئی ہے، جس کا مطلب ہے ”گول“ یا ”گول سکہ“۔

yun

رویبل

روس کا سکہ روبیل بھی دراصل چاندی کے ایک وزن کی پیمائش کو کہا جاتا ہے۔

rub

رینڈ

جنوبی افریقا کی کرنسی رینڈ کا نام وٹ واٹرز رینڈ پر رکھا گیا ہے، جو جوہانسبرگ کے مضافات میں واقع ایک علاقہ ہے، جو اپنے سونے کےذخائر کی وجہ سے مشہور ہے۔

rand

Comments

- Advertisement -