پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کوئٹہ دھماکا:عالمی رہنمائوں و تنظیموں‌ کا اظہار مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:اقوام متحدہ،ایمنسٹی انٹرنیشنل،ہلیری کلنٹن، افغان صدر اور پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے پیر کو کوئٹہ میں وکلا کے خلاف دو حملوں کی شدید مذمت کی ہے، کمیشن نے حکومت کی جانب سے شہریوں کے تحفظ کے لیے دہشت گردی اور منظم جرائم کے انسداد کے لیے موثر اقدامات نہ کرنے پر بھی شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے۔

نیویارک سے جاری بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے بھی کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے۔

جاری کردی بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کوئٹہ اسپتال حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال پر حملہ کرکے زندگی کی حرمت کو پامال کیا گیا۔

پاکستان میں امریکی سفیر ڈٰیوڈ ہیل نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے امریکا پاکستان کے ہر اقدام کی حمایت کرے گا، ادھر افغان چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ نے بھی واقعے کی مذمت کی اور پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

کویت کے شاہ شیخ صباح الاحمد کی جانب سے بھی کوئٹہ اسپتال حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ( ایچ آر سی پی) کی جانب سے بھی بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کے قتل اور کوئٹہ سول اسپتال میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

کمیشن کا کہنا تھا کہ حکومت پیر کے ہولناک واقعات کو ناقص حفاظتی اقدامات کہہ کراپنی ذمہ داری سے عہدہ براہ نہیں ہوسکتی اس کے لیے لازم ہے کہ وہ پیر کے واقعات کو روکنے میں اپنی ناکامی کی وجوہات کی وضاحت کرے، ایچ آر سی پی کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوامی وسائل تمام شہریوں کی زندگی کے تحفظ پر صرف کیے جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں