پیر, جون 17, 2024
اشتہار

کنگنا رناوت ’باربی‘ اور ہریتک روشن ’کین‘ بن گئے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ اسٹارز کنگنا رناوت کو ’باربی‘ اور ہریتک روشن کو ’کین‘ کے روپ میں دکھانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر لی۔

ڈیپ فیک سے تیار کیے گئے ہالی وڈ فلم ’باربی‘ کے ٹریلر میں کنگنا رناوت اور ہریتک روشن گلابی رنگ کے لباس میں نظر آ رہے ہیں۔

مذکورہ جعلی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نہ صرف تبصرے کر رہے ہیں بلکہ اسے دوسرے پلیٹ فارم پر بھی شیئر کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

ہدایتکار گریٹا گیروِگ کی فلم ’باربی‘ میں اداکارہ مارگٹ روبی نے ’باربی‘ اور اداکار ریان گوسلنگ نے ’کین‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

ڈیپ فیک سے تیار کی گئی ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کنگنا رناوت اور ہریتک روشن کے درمیان قانونی جنگ جاری ہے۔

کنگنا رناوت اکثر و بیشتر ہریتک روشن اور دیگر بالی وڈ شخصیات پر کھل کر تنقید کرتی ہیں جبکہ ہریتک روشن نے اب تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

اداکارہ کا الزام ہے کہ جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے مجھے اور میری بہن کو اپنے گھر دعوت پر بلایا اور دھمکی دی کہ ہریتک روشن کے خلاف کیس واپس لے کر اس سے معافی مانگو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں