بالی ووڈ کے معروف اداکار ریتھک روشن کی صبا آزاد کے ساتھ شادی کی تیاریاں شروع کردی گئیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اداکار رواں سال صبا آزاد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار ریتھک روشن کے اہلخانہ نے صبا آزاد کو قبول کرلیا ہے اور رواں سال کے آخر میں اداکار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے، واضح رہے کہ یہ ریتھک روشن کی دوسری شادی ہے ان کی پہلی اہلیہ سوزانے خان کے ساتھ علیحدگی ہوگئی تھی۔
View this post on Instagram
اس سے قبل ریتھک اور صبا کی مختلف مقامات پر ایک ساتھ گھومنے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جس کے بعد دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں گردش کررہی تھیں۔
تاہم اب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ روشن فیملی صبا آزاد کو بہو بنانے پر راضی ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہریتھک کے گھر والوں نے صبا کو ان کے لیے پرفیکٹ میچ قرار دیا ہے، اس کے علاوہ اداکار کے بچے بھی اس رشتے پر خوش ہیں اور شادی کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں ان کی شادی میں دوست اور قریبی عزیز شرکت کریں گے۔
بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن آج اپنی 49 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور مداحوں کی جانب سے صبا آزاد کے ساتھ شادی کی خبروں پر انہیں پیشگی مبارک باد بھی دی جارہی ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ریتھک روشن کی فلم وکرم ویدھا حال ہی میں ریلیز کی گئی تھی جس میں سیف علی خان نے پولیس افسر کا کردار نبھایا تھا فلم باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی۔