ممبئی: بالی وڈ کے مشہور اداکار ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون کی ایکشن سے بھرپور فلم ’فائٹر‘ کا ٹریلر ریلیز کرنے کی تاریخ سامنے آگئی۔
بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون 2024 کی اپنی پہلی فلم ’فائٹر‘ میں ساتھ نظر آئیں گے جس کے ہدایت کار سدھارتھ آنند ہیں۔
ٹیزر اور گانوں کے ذریعے مداحوں کا تجسس بڑھانے کے بعد اب فلمسازوں نے اس کا آفیشل ٹریلر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔
’فائٹر‘ کا ٹریلر 15 جنوری پیر کے روز جاری کیا جائے گا جو فلم کیلیے مداحوں کے بڑھتے ہوئے جوش و جذبے کو مزید بڑھائے گا۔ فلم یقینی طور پر ایسے ایکشن سے بھرپور ہے جو پہلے کبھی بڑے پردے پر نہیں دیکھا گیا۔
ہریتک روشن نے ٹریلر ریلیز کے اعلان کیلیے انسٹاگرام پر خصوصی ویڈیو جاری کی جس میں بتایا گیا کہ ’ٹارگٹ لاک اور لوڈ ہے۔ ٹریلر 15 جنوری دن 12 بجے جاری ہوگا۔‘
فلم کی ریلیز 25 جنوری کو طے ہے۔
View this post on Instagram