اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

ہریتک روشن نے سابق اہلیہ سوزین خان کیلیے پیغام جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ہریتک روشن اور سوزین خان 2014 میں 14 سالہ شادی کے بعد علیحدہ ہوگئے تھے، تاہم سابق جوڑا اب بھی ایک دوسرے کے ساتھ نہ صرف رابطہ مین رہتا ہے بلکہ اکثر عوامی تقریبات میں بھی نظر آتا ہے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی وڈ سُپر اسٹار ہریتک روشن نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سوزین خان کیلیے خصوصی پیغام جاری کیا جو کافی وائرل ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی شادی پر ہریتک روشن نے کیا دعا دی؟

ہریتک روشن نے سابق اہلیہ کیلیے یہ پیغام بطور انٹیریئر ڈیزائنر نیا سنگ میل عبور کرنے پر جاری کیا کیونکہ سوزین خان نے حیدرآباد میں (The Charcoal Project) کے نام سے اپنا ایک نیا اسٹور کھولا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)

بالی وڈ اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ریل پوسٹ کی جس میں نئے اسٹور کی نمائش کی گئی، اسٹور کی دیواروں کو سجایا گیا ہے جس پر سوزین خان کی تصویر بھی موجود ہے۔

ہریتک روشن نے طویل کیپشن میں سوزین خان کی محنت اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے خواب کو حقیقت بنایا جس پر فخر کرتا ہوں، مجھے یاد ہے 20 سال قبل یہ ایک ایسا خواب تھا جس کے بارے میں آپ نے بات کی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ اس پروجیکٹ میں مدد نہیں کر سکا لیکن اس لڑکی کی تعریف کروں گا جس نے اتنے سال پہلے خواب دیکھنے کی ہمت کی۔

سابق جوڑے نے 2000 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہریان اور ہریدان ہیں۔

سوزین خان ارسلان گونی کے ساتھ ہیں جبکہ ہریتک روشن صبا آزاد کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ حال ہی میں دبئی میں نئے سال کی خوشی میں ایک ساتھ چھٹیوں پر گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں