جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

ریتھک روشن کا بیٹا انٹرنیٹ کا نیا ’کرش‘ بن گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ سپر اسٹار ریتھک روشن کے بیٹے ہریدھان روشن انٹرنیٹ کے نئے ہرش بن گئے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار ریتھک روشن اپنی خوبصورتی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں لیکن اب ان کے بیٹے ہریدھان روشن سب کی توجہ حاصل کرنے کے بعد وائرل ہورہے ہیں۔

ہریدھان روشن کی ایک نئی وائرل ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں مداح انہیں والد سے بھی زیادہ خوبصورت کہہ رہے ہیں۔

انسٹنٹ بالی ووڈ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی وائرل کلپ میں ہریدھان روشن کو اسٹائلش چیکر والی شرٹ میں دکھایا گیا ہے۔

ان کے لہراتے بال اور پراعتماد اظہار نے بہت سے لوگوں کو ریتھک کی یاد دلائی ہے، ہریدھان روشن کو ایک فیملی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں وہ توجہ کا مرکز بن گئے۔

مداحوں نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریتھک روشن کی میراث کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ ایک تبصرے میں لکھا تھا، ’’ریتھک روشن کا بیٹا اپنے پاپا سے بھی زیادہ ہینڈسم ہے!‘‘

ایک اور مداح نے لکھا، ’’وہ ہریتک روشن کی طرح اگلا ہارٹ تھروب ہوگا۔‘‘

اگرچہ ہریدھان روشن نے بالی ووڈ میں شامل ہونے کے بارے میں کوئی منصوبہ شیئر نہیں کیا ہے لیکن لوگ پہلے ہی ان کے ڈیبیو کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں