میلان: "ریال میڈرڈ” نے سنسنی خیز میچ کے بعد ’’ایٹلیٹکو میڈرڈ‘‘کو پانچ گول سے شکست دے کر گیارہویں مرتبہ’’یورپین چیمپین لیگ‘‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،میچ کا فیصلہ پیلنٹی ککس پر ہوا۔
تفصیلات کے مطابق یورپین چیمپئنز لیگ کا فائنل اپنے آغاز سے ہی سنسنی خیز رہا، دونوں ٹیموں نے پہلے برتری کے حصول کے لیے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے،تاہم پہلی کامیابی ریال میڈرڈ کے حصے میں آئی،انیسویں منٹ ’’سر گیوراموس‘‘ نے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا کر ’’ریال میڈرڈ‘‘ کو نفسیاتی برتری دلوا دی۔
"ایلیٹکو میڈرڈ کے فارورڈز نے کئی بار گیند کو ریال میڈرڈ کے گول پوسٹ تک پہنچانے کی کوشش کی، تاہم ریال میڈرڈ کی دفاعی کھلاڑیوں نے ہر کوشش ناکام بناتے ہوئے اپنی برتری کو میچ کے آخری لمحات تک لے گئی.
قریب تھا کہ وہ فائنل اپنا نام کر لیتی کہ میچ کے اختتامی منٹ ایلیٹ کو میڈرڈ کے ’’لوکاس‘‘ نے شاندار گول کر کے میچ 1-1 سے برابر کرکے اپنی ٹیم کو دوبارہ سے میچ میں لے آئے۔
میچ میں 1-1 سے اختتام کے بعد اضافی وقت دیا گیا،جس میں دونوں ٹیموں نے جان لڑادی تاہم کوئی بھی گول نہ کر سکیں، جس کے بعد مرحلہ آیا ’’پیلنٹی ککس‘‘ پر میچ کا فیصلہ کرنے کا، جس میں ریال میڈرڈ کے رونالڈو نے آخری کک لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوادی۔
ریال میڈرڈ کے کھلاڑی اور مداح جشن منانے لگے اور ایلٹ کو میڈرڈ کے کھلاڑی اور مداحوں کے آنکھوں میں آنسو چھلک پڑے، تاہم فٹ بال کے شائقین ایک سنسنی خیز اور کانٹے کا مقابلے دیکھ کر بہت محظوظ ہوئے۔
ریال میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ کا فائنل گیارہویں بار اپنے نام کیا جس پر ٹیم کے مینیجر زین الدین زیڈان خوشی سے پھولے نہیں سمائے۔